پیکاسو
پینٹنگ،
سات کروڑ
پاؤنڈ
میں
نیلام
سپین
کے مشہور
مصور
پابلو
پکاسو کی
ایک
شہکار
پینٹنگ
نیویارک
کے کرسٹی
ہاؤس میں
سات کروڑ
پاؤنڈ کی
ریکارڈ
قیمت کے
عوض
فروخت
ہوئی ہے۔

پکاسو کی
سنہ انیس
سو بتیس
میں بنائی
گئی اس
پینٹنگ کا
عنوان
عریاں،
سبز پتے
اور عورت
کی چھاتی
ہے۔توقع
تھی کہ
پکاسو کی
یہ پینٹنگ
سات سے نو
کروڑ
امریکی
ڈالر میں
فروخت ہو
گئی۔
پکاسو کی
پینٹنگ کی
ریکارڈ
نیلامی اب
تک کسی بھی
آرٹ ورک کی
سب سے
زیادہ
قیمت ہے۔
پکاسو کی
پینٹنگ
خریدنے
والے ایک
نامعلوم
شخص ہیں
جنھوں نے
ٹیلی فون
پر نیلامی
میں حصہ
لیا اور سب
سے زیادہ
قمیت لگا
کر پینٹگ
خرید لی۔
اس سے پہلے
رواں سال
فروری میں
پکاسو کی
ایک
پینٹنگ
ایک سو چار
اعشاریہ
تین ملین
ڈالر کی
ریکارڈ
قیمت میں
فروخت
ہوئی تھی۔
موجودہ
پینٹنگ کی
فروخت کے
بعد یہ
ریکارڈ
ٹوٹ گیا
ہے۔
اس قمیت
میں کرسٹی
ہاؤس کا
کمیشن بھی
شامل ہے۔
ریکارڈ
قیمت میں
فروخت اس
بات کا
عندیہ ہے
کہ آرٹ
مارکیٹ
عالمی
معاشی
بحران سے
نکل آئی
ہے۔
کرسٹی
ہاؤس کے
اہلکار
کونر
جورڈن نے
فرانسیسی
خبر رساں
ادارے اے
ایف پی کو
بتایا کہ
پکاسو کی
یہ پینٹنگ
بروڈیز نے
سنہ انیس
سو پچاس
میں خریدی
گئی تھی
اور اس کی
صرف ایک
بار سنہ
انیس سو
اکسٹھ میں
نمائش
ہوئی تھی۔
اس سے پہلے
سال انیس
سو چار میں
پکاسو کی
ایک
پینٹنگ garcon a la
pipe ایک سو
چار
اعشاریہ
ایک ملین
ڈالر کی
ریکارڈ
قیمت میں
فروخت
ہوئی تھی۔