مسیح کی
اشتعال
انگیز
تصاویر
والی کتب
ضبط
اس تصویر
کی اشاعت
پر عیسائی
برادری
نےغم و غصہ
کا اظہار
کیا ہے
بھارت کی
ریاست
میگھالیہ
میں حکومت
نے ان
کتابوں کو
ضبط کر لیا
ہے جن میں
حضرت عیسٰی
کی ایک
ایسی تصویر
شائع کی
گئی ہے جس
میں ان کے
ہاتھ میں
سگریٹ اور
بیئر کا
ڈبہ ہے۔
یہ کتابیں
سکول کے
ابتدائی
نصاب کے
لیے تھیں۔
میگھالیہ
میں تقریبا
ستّر فیصد
لوگ عیسائی
مذہب کو
ماننے والے
ہیں اور
بہت سے
لوگوں کو
اس سے
تکلیف
پہنچی ہے۔
ریاست کے
وزیر تعلیم
امپرین
لنگدوہ نے
کہا ہے ان
کتابوں کے
ناشر کے
خلاف
کارروائی
پر غور کیا
جا رہا ہے۔
کتاب شائع
کرنے والی
دلی کی
کمپنی
سکائی لائن
نے اس پر
اپنا رد
عمل ظاہر
نہیں کیا
ہے۔
ریاستی
وزیر تعلیم
کا کہنا
تھا کہ 146ہم
سکائی لائن
پبلیکشن کے
خلاف
قانونی
کارروائی
کرنے پر
غور کر رہے
ہیں جس نے
یہ متنازعہ
کتاب شائع
کی ہے145۔ ان
کا کہنا
تھا کہ
تمام
کتابوں کو
ضبط کرنے
کے کا حکم
دیا گیا
ہے۔
شیلانگ کے
آرچ بشپ
ڈومنک جالا
کا کہنا
تھا 146ہمیں
پبلشر کی
اس طرح کی
بےحسی سے
بہت تکلیف
ہوئی ہے۔
کوئی شخص
مذہب کی اس
طرح بے
عزتی کیسے
کر سکتا ہے145۔
بھارت میں
کیتھولک
چرچ نے
سکائی لائن
پبلیکشن کی
تمام
کتابوں پر
پابندی لگا
دی ہے۔
تنظیم کے
ترجمان
بابو جوزیف
نے کہا ہے
کہ 146ہم نے
اپنے سبھی
ممبر
سکولوں کو
احکامات
دیے کہ وہ
اس پبلشر
کی کتابوں
پر پابندی
لگا دیں145۔
کیتھولک
چرچ کی
تنظیم نے
حکومت سے
مطالبہ کیا
ہے کہ
پبلشر کے
خلاف سخت
کارروائی
کی جائے۔