S A C W A

SOUTH ASIAN CHRISTIAN WRITER'S ASSOCIATION

A Forum of Writers, Intellectuals, Journalists and critics

 
 
 
 Pakistani  Literature

 

پاکستان پر گرانٹا کا خصوصی شمارہ
برطانیہ سے چھپنے والے معروف ادبی جریدے گرانٹا نے پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی شمارہ شائع کیا ہے۔
اس شمارے میں انتظار حسین، محمد حنیف، جمیل احمد، محسن حامد اور دانیال معین الدین جیسے مصنفوں کے علاوہ پاکستان پر لکھنے والے کئ صحافیوں کا کام بھی شامل ہے۔

کہانیوں کے ساتھ اس میں نظمیں، یادداشتیں اور مقالے موجود ہں جن کے ساتھ جدید پاکستانی مصوروں کے کام کو بھی دکھایا گیا ہے۔
گرانٹا کے اس پاکستان شمارے کے حوالے سے برطانیہ اور امریکہ میں کئی تقریبات ہوں گی۔ شمارے کو بدھ پندرہ سمتبر کو لندن کے ایشیا ہاؤس میں ہونے والے ایک تقریب میں باقاعدہ لانچ کیا گیا۔
اس موقع پر دانیال معین الدین اور ندیم اسلم ایک پینل گفتگو میں شریک ہوئے جس کی میزبانی گرانٹا کے مدیر جان فریمان نے کی۔ اس پینل میں آرٹ کی تنظیم گرین کارڈیمم کے حماد ناصر اور ندا رضا بھی تھے جنہوں نے اس شمارے میں شامل فن پاروں اور ان کے پس منظر کے بارے میں بات کی۔ منتظمین نے تقریب سے ملنے والی رقم کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کیا ہے۔
دانیال معین الدین اور ندیم اسلم
شمارے کے سر ورق کا ڈیزائن ٹرکوں اور رکشوں کی سجاوٹ کے روایتی انداز میں بنایا گیا ہے جسے ابٹرک آرٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کو پاکستانی آرٹسٹ اسلام گل نے ڈیزائن کیا ہے۔
اس شمارے کے حوالے سے آئندہ تقریبات میں عظمیٰ اسلم خان، محمد حنیف، محسن حامد، کاملہ شمسی اور عامر حسین بھی پینل گفتگو میں شریک ہوں گے۔

 

 

 
   

 home page - index

top               «      »