S A C W A

SOUTH ASIAN CHRISTIAN WRITER'S ASSOCIATION

A Forum of Writers, Intellectuals, Journalists and critics

 
 
 
 U.S.A. Presiden

 

اوباما کی تیسری کتاب
امریکی صدر براک اوباما نے بچوں کے لیے ایک کتاب لکھی ہے جو کہ سولہ اکتوبر کو کانگرس کے نصف المدتی انتخابات کے بعد شائع کی جائےگی۔

براک اوباما نے اس کتاب کو جس کا عنوان ہے جن کے لیے میں گاتا ہوں، بیٹی کے نام کے ایک خط جنوری سنہ دو ہزار نو میں صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے تحریر کیا تھا۔
چالیس صفحات پر مشتمل اس کتاب میں تیرہ امریکی شخِصیات کو جن میں امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن سے لے کر بیس بال کے کھلاڑی جیکی رابنسن بھی شامل ہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اس کتاب سے پہلے صدر اوباما دو کتابیں اور بھی تحریر کر چکے ہیں جو کہ سب سے زیادہ بکنے والی کتابوں بیسٹ سیلرز میں شامل رہی تھیں۔
اس کتاب کے سرورق پر صدر اوباما کی دونوں بیٹیوں ساشا اور مالیا اور ان کے کتے بو کے خاکے بنائے گئے ہیں۔
اس کتاب سے ہونے والی آمدنی کو جنگوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے دیئے جانے والے وضیفوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ کتاب مشہور اشاعتی ادارہ رینڈم ہاؤس چھاپ رہا ہے جس سے صدر اوباما نے سنہ دو ہزار چار میں تین کتابیں لکھنے کا معاہدہ کیا تھا۔
رینڈم ہاؤس کے بچوں کی کتابوں کی اشاعت کے شعبے کے انچارج چپ گبسن نے کہا ہے کہ اس کتاب سے ان اقدار کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی جو امریکی قوم کو متحد کرتی ہیں اور جن سے ہم اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیرکر سکتے ہیں اور اپنی منزل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس کتاب کو شائع کرنا جو کہ الفاظ اور منظر کشی اور تاریخ اور قصہ گوئی کا حسین امتزاج ہے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
سنہ دو ہزار چھ میں صدر اوباما کے سیاسی منشور پر مشتمل کتاب آئڈیسٹی آف ہوپ اس سلسلے کی دوسری کتاب تھی۔
صدر اوباما کی پہلی کتاب سنہ انیس سو پچانوے میں شائع ہوئی تھی جس کا عنوان تھا ڈریم فرام مائی فادر1۔
صدر اوباما اور ان کی بیوی میشل اوباما نے سنہ دو ہزار نو میں پچپن لاکھ کی مشترکہ آمدنی ظاہر کی تھی جس کا بڑا حصہ کتابوں کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے۔


 

 

 
   

 home page - index

top               «      »